کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خود کش حملہ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم پر دھماکہ اس وقت کیا گیا جب وہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچے،دھماکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ رشید دوستم کے ترجمان بشیر احمد ترنج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رشید دوستم کے استقبال کے لیے آئی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم بکتر بند گاڑی میں ہونے کی وجہ سے افغانستان کے نائب صدر محفوظ رہے۔