جرمنی میں شدید گرمی کی لہر۔درجہ حرارت34ڈگری ہوگیا

 

برلن: جرمنی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، درجہ حرارت چونیتس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، لوگ نہروں اور پارکوں میں لگے فواروں میں نہانے لگے، آئس کریم کی فروخت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بارش کی توقع ہے، جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے مصنوعی نہر کا رخ کر لیا اور تیز لہروں پر سرفنگ کرتے رہے۔

دارالحکومت برلن اور قریبی شہر برنڈنبرگ میں لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا اور فواروں میں نہا کر گرمی کی شدت کا مقابلہ کیا۔

آئس کریم کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، اس برس مئی سے جرمنی میں گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔