برلن:شمالی جرمن شہر لیوبک کے قریب بس کے مسافروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لیوبک کی چیف پراسیکیوٹر اُولا ہِنگسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی عمر 34 برس اور وہ ایرانی نژاد جرمن شہری ہے ۔
بتایا گیا کہ حملہ آور نے بس ڈرائیورپر تشدد بھی کیا تھا۔ ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔