کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت 14افراد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مارلی۔
غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کےمطابق ٹورنٹو میں اتوار کی رات 10 بجے مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق مسلح شخص نے واقعے میں چھوٹی ہاتھ کی پستول استعمال کی اور اس نے مرنے سے پہلے پولیس پر بھی فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں نے مشرقی ٹورنٹو میں واقعے فوڈ اسٹریٹ کےاطراف مکمل ناکہ بندی کردی۔