پی ٹی آئی کارکنان کا مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ : 5 زخمی

 

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن ہال پر دھاوا بول دیا، جھگڑےمیں 5کارکن زخمی ہو گئے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن ہال پر حملہ کردیا اور تو پھوڑ کی ۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث دونوں اطراف کے 5کارکن زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں 3معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا جبکہ2کارکنوں کا علاج کیا جارہاہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔