لاہور:آئی جی پنجاب نے انتخابی مہم کے دور ان بہترین کار کردگی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے مزید2دن چوکس رہنے کی ہدایت کردی ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں انتخابی مہم کے دوران کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر آئی جی پنجاب نے بہترین حکمت عملی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے ۔ ترجمان کے مطابق آئی جی کی جانب سے گشت کومزید موثر بناتے ہوئے مزید2 دن چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانو ن کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔