سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستانی قوم کو انتخابی عمل پرمبارک

 

نیویارک:سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی قوم کو انتخابی عمل پرمبارک باد دی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گترس نے کہا ہے کہ انتخابات کے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں،

انتخابات میں خواتین،اپاہج اورنئے ووٹرز کےلیے ترجیحی اقدامات کیے گئے، پاکستان میں نئی حکومت بننے کے منتظر ہیں، امیدہے نئی حکومت عوام کواستحکام اورخوشحالی دینے میں کامیاب ہوگی۔