ساہیوال: صوبہ پنجاب کا شہر ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کارکن جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ساہیوال کے گاؤں محمد پور میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تصادم میں جاں بحق ہونے والا پی ٹی آئی کارکن ہے جس کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقتول پی ٹی آئی کارکن مظہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ ملزم ہارون سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔