اسلام آباد:عام انتخابات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی جنرل نشست پر تین اقلیتی امیدوار کامیاب ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 222تھرپارکر سے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مہیش کمار ملانی وہ واحد اقلیتی سیاستدان ہیں جو جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نےایک لاکھ6ہزار430ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔ انکے مقابلے میں جی ڈی اے کے امیدوار ارباب ذکااللہ نے 87ہزار261 ووٹ لیے ۔
ہری رام کشوری لعل نے میرپور خاص کے حلقہ پی ایس PS 47 پر ایم کیو ایم پاکستان کے مجیب الحق کو شکست دی جبکہ پی ایس 81 پر گیانومل نے جامشورو اتحاد کے ملک چنگیز کو شکست دی۔
اہم بات یہ ہے کہ تینوں اقلیتی نمائندوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔