اسلام آباد:بھار ت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا اور انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔
گفتگو میں نریندر مودی نے خطہ میں امن و استحکام اور ترقی پر گفتگو کی ہے جبکہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ بھار تی وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا اور انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
فواد چوہدری کے مطابق گفتگو میں نریندر مودی نے خطہ میں امن و استحکام اور ترقی پر گفتگو کی جبکہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی جڑیںمزید گہری ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا۔
اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی اور کئی دیگر عالمی رہنما بھی عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دے چکے ہیں۔
اشرف غنی نے عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبل کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ افغان صدر کا عمران خان سے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان افغانستان میں بہت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ہی افغانستان میں کرکٹ کو فروغ ملا۔