نوازشریف نے بنیادی ٹریٹمنٹ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کردیا اور کہا ہے کہ میری بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی ہے تو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے ۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سےنوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے ۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے،اس لئے فی الحال انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے۔