جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا۔ایک اہلکار شہید اور 3زخمی

جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔.

لیویز ذرائع کے مطابق دواتوئی پٹونائی میں ایف سی کی گاڑی پرہونے والابم دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں لانس نائیک خان وزیر شہید اور 3 اہلکارزخمی ہوگئےہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایف سی اسپتال رزمک منتقل کردیا گیاہے۔

دوسری طرف فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔