مٹھی:سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی ا ور دیگر امراض کے باعث مزید 3بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
انتقال کرنے والے بچوں میں دو نومولود اور ایک سالہ بچہ شامل ہے، بچوں کی اموات گزشتہ 18گھنٹوں کے دوران ہوئیں، جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد9ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال تھرپارکر میں 375بچے غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔