قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں معروف بزنس مین میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق نیب نے 95 ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا،نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی ۔
واضح رہے کہ میاں منشانے 95 ملین ڈالرلندن منتقل کئے اور ہوٹل خریدا تھا،نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشا کو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔