لاہور: پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں نومولود کے اغوا کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے ایک دن کے بچے کو اغوا کر لیا گیا ہے ،بچہ کل ہی پیدا ہوا تھا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو والداہ اور دادی کے حوالے کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔