کیپٹن صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی : سابق پراسیکیوٹر نیب

 

اسلام آباد: سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ کسی کو ضمانت نہیں مل سکتی۔

 

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عامر عباس کا کہناتھا کہ نواز شریف سے دیگر 2ریفرنسز میں ایون فیلڈ ز سے متعلق پوچھا جائے گا، نواز شریف اگر منی ٹریل بتا دیں تو ریلیف مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کا کیس بہت ہی کمزور ہے ،قوم کا لوٹا پیسہ واپس ملناچاہیے کیونکہ اس قوم کا فائدہ تب ہی ہوگا جب ان کا پیسہ انہیں واپس ملے گا۔