دنیا کا مہنگا ترین گائے کا سوپ گائے سے بھی مہنگا

ٹوکیو:یوں تو عید الضحیٰ کی تیاری میں آج کل لوگ بیش قیمتی جانور لا رہے ہیں تاہم چین میں ایک ر یسٹورنٹ ایسا ہے جہاں بکنے والے گائے کےگوشت سے تیار سوپ کی قیمت گائے سے بھی زیادہ ہے ۔
چینی صوبے ہیبائی میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔سوپ کا نا م ہاؤزونگہاؤ بیف نوڈل سوپ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایک پیالہ سْوپ کا آرڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس سْوپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔