عمران خان اورشہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے بھی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

وزیراعظم کے لئے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخرامام ہیں۔

قومی اسمبلی کے17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اورعمران خان کا مقابلہ ممکنہ طورپر متحدہ اپوزیشن کے امیدوارشہبازشریف سے ہوگا۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کرائے۔

واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے، اگر قائد ایوان کے لئے امیدواروں کی تعداد 2 یا اس سے زائد ہو یا کوئی امیدوارمطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کرسکے تو ایسی صورت میں عددی برتری رکھنے والے صرف 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردارادا کرے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدرمیں صدرممنون حسین وزیراعظم سے حلف لیں گے۔