خیبرپختوخوا سے بھارتی شہری گرفتار

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کرم سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک انگریزی اخبار سے گفتگو میں بتیا ہے کہ  بھارتی شہری رام بہارافغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا جسے پارا چنار ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ رام بہار کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے اوروہ صرف اپنی علاقائی زبان بولتا ہے

حکام نے مزید بتایا ہے کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزت برآمد نیں ہوئیں۔ اس کی عمر 35 سے 36 سال بتائی گئی ہے۔