لندن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے نئے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ملک میں تعلیم نسواں کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ وہ عمران خان کے ملک میں بچوں اور خواتین کی تعلیم میں بہتری لانے اور سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کےاعلان سے بہت خوش ہیں۔