انقرہ : ترک وزیر خزانہ بیرات البائراک کا فرانسیسی وزیر اقتصادیات و خزانہ برونو لی مائر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بات چیت میں امریکہ کے ترکی مخالف سخت گیر مؤقف کے خلاف مل کر اور باہمی تعاون کے ساتھ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترک وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق البائراک اور لی مائر کی ٹیلی فون بات چیت میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون اور امریکہ کے ترکی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
ترک وزیر نے اس معاملے میں فرانسیسی صدر امینول ماکرون اور لی مائر کے ترکی کی حمایت کے اعلان پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوںوزرا نے بین الامملکتی تعاون کے فروغ اور باہمی مطابقت پائے جانے والے معاملات میں قریبی طور پر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ،علاوہ ازیں دونوں وزرانے 27 اگست کو پیرس میں بلمشافہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔