بھارت اور انگلینڈ کےد رمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ناٹنگھم میں شروع ہوگیا ،بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 307رنز 6 وکٹ کے نقصان پر اسکور کرلیے ۔ بھارتی کپتان کوہلی 97پر آئوٹ جبکہ کرس ووکس 3وکٹ لے گئے۔
میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 6وکٹ کے نقصان پر 307رنز بنائے، ٹیم کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 97رنز اسکور کیے جبکہ اجنکیا رہانے 81رنز بنا کر نمایاں رہے ، انگلش بولرز کی جانب سے کرس ووکس نے 3 شکار کیے۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے رشب پنٹ 22رنز پر ناقابل شکست ہیں جو کل اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے جبکہ آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ہردیک پانڈیا تھے جو پہلے دن کے کھیل کے آخری اوور کی آخری گیند پر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے۔