نوجوت سنگھ سدھو کی حلف برداری میں شرکت پر بہت خوشی ہوئی،آفریدی

لاہور : سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ کو شریک ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور امید کرتاہوں کہ انہیں بھی پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہوگی۔

شاہد خان آفریدی نے کہاکہ میں واقعی یہ امید کرتا ہوں کہ ان کے اس عمل کو کھلے دل سے قبول کیا جائے گا دونوں ملکوں کے آگے بڑھنے کیلئے امن ہی واحد راستہ ہے۔

دونوں ممالک کی عوام کو صبر کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے تلخیوں میں کمی ہو گی۔“