سمندر میں نہانے کی پابندی توڑنے پر 83افراد گرفتار

کراچی:کراچی کے ساحل سمندر پر نہانے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 83افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کراچی کی ساحلی پٹی پران دنوں اونچی لہروں اور بپھرے سمندر کے باعث نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے تاہم عید اور چھٹیوں کےباعث شہری پھر بھی ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں اور نہانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ہاکس بے پر خلاف ورزی کرنے والے 23افراد گرفتار کرلیے گئےجن کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سی ویو پر بھی سمندر میں جانے والے 50سے 60 افراد کو پولیس نے انتظامیہ کی مدد سے پہلے روکاگیا نہ ماننے پر ان افراد کو سمندر سے باہر نکال کر حراست میں لے لیا گیا۔