عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، وزیراعلی محمود خان

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نئے پختونخوا میں صحت اور تعلیم سمیت عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول آسان بنائیں گے ۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنایا جائے گا جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔