اسلام آباد: نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاخیرکا شکار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو بطور ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہ ہو سکا ۔
عمران خان کو احسان مانی کے علاوہ مستعفی ممبر اعجاز عارف کی جگہ بھی کسی اور کو ممبر گورننگ بورڈ تعینات کرنا ہے اور جب تک دونوں کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ۔
احسان مانی چیئرمین پی سی بی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
دوسری جانب الیکشن کمشنر پی سی بی نے سوئی سدرن اور کے آر ایل کو اپنے ممبران نامزد کرنے کا خط لکھ دیاہے۔