وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ،علی امین کواہم وزارت دیےجانےکاامکان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد کئی رہنماؤں کو وزارتیں دی جائیں گی،
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید ، اعظم سواتی ،علی زیدی، علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،علی زیدی کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت اور علی امین گنڈا پور کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان دیےجانے کا امکان ہے، تاہم ابھی تک قلمدان کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔