کراچی :اسٹریٹ کرائم پر قابو کرنے کے لیےپولیس نے شاندار قدم اٹھا لیا ،کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئےا سٹریٹ واچ پولیس تیارکرلی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسٹریٹ واچ فورس کےلیے کنٹرول روم بنایا جارہا ہے اورڈی ایس پی رینک کا افسر کنٹرول روم میں ہر وقت موجود ہوگاجبکہ اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیار اور موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واچ فورس ڈسٹرکٹ ساوتھ میں کام کرے گی جس کو اگلے مرحلے میں شہر بھر میں تعینات کردیا جائے گا۔