کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی کیمیکل ایگزامینیشن کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سرکاری ڈاکٹرز اور عملہ بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کررہا ہے جب کہ ٹیسٹ کے دوران دو بوتلوں کی جانچ روایتی انداز میں کی گئی۔
ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور سروسز اسپتال میں کیس کا تفتیشی افسر بھی ٹیسٹ کے دوران موجود رہا۔
حکومت سندھ کے کیمیکل ایگزامینر کا کہنا ہےکہ ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں زیتون کا تیل موجود ہے۔