جہلم میں پسند کی شادی کر نے پرنو بیاہتا جوڑا قتل

 

جہلم:جہلم کے نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کر نے والے نو بیاہتا جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے قتل کر دیا ،پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کے رہائشی نے پسند کی شادی کی تھی اور اپنے گھر ہنسی خوشی رہ رہا تھا ،جسکا لڑکی کے بھائی کو رنج تھا، اس نے گھر میں گھس کرفائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ،پولیس کے مطابق لو احقین کی طرف سے درخواست آنے پر قتل کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا ۔