سرکاری ملازمین کونوکریوں سےنہ نکالےجانےکانوٹیفکیشن جعلی ہے،وزیراعظم ہائوس

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
اس کے علاوہ مزید کہاگیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے نوٹیفکشن پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔