حکومت نے نااہلی چھپانے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہےلیکن پی ٹی آئی پاکستان کے باشعورعوام کوبےوقوف نہیں بناسکتی۔
نجی ٹی وی کےمطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ حکومت پشاورمیٹروکی کرپشن چھپانےکی کوشش کررہی ہے، بجلی،گیس،کھادکی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ ڈالاگیا ہےمیڈیااسٹریٹجی سے ایک کروڑنوکریاں،50لاکھ گھرنہیں بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بہترمعیشت کے نعرے لگانےوالوں نے بھیک کوقومی پالیسی بنالیا ہے ۔