ہرات:افغانستان کے صوبے ہرات میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک 6 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا ۔صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک،جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام نے حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔