والدہ کے آخری الفاظ اللہ ارحم الراحمین تھے: حسین نواز

 

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال کی اطلاع حسین نواز اور شہباز شریف نے دی۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف لندن تشریف لائیں گے ، والد سے مشاورت کی ہے جس کے بعد وہ ہمیں بھی آگاہ کریں گے ،والدہ کے آخری الفاظ تھے اللہ ارحم الراحمین ،والدہ نے ہمیشہ ساتھ دیا ،جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تو والدہ سے ہی مشورہ کرتا تھا کیوں کہ وہ ہمیشہ سپورٹ کرتی تھی،

والدہ نے ہماری تربیت میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑی ،آج والدہ کاسایہ سرسےاٹھ گیا،اللہ تعالیٰ والدہ کی قبرکی تمام منازل آسان فرمائے، والدہ کےلئےدعائےمغفرت کی جائے،شہبازشریف لندن آرہےہیں وہ میت کیساتھ پاکستان جائیں گے۔