ننگر ہار خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 68ہو گئی

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68ہو گئی۔
افغان حکام نے ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 68افراد کی ہلاکتوں اور 165افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ روز ننگر ہار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لے احتجاج کر رہے تھے۔
ننگر ہار خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک قبول نہیں کی گئی ہے۔