کراچی :میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کی جانب سے سمندر میں دوران پیٹرولینگ پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر نر کاجہر کریک سے 2 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لیکر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جبکہ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔