کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پی اومیں امن وامان سے متعلق اجلاس ہو ا ،وزیر اعلیٰ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پی اومیں امن وامان سے متعلق اجلاس ہو ا جس میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان ،ولی اللہ دل اور کمشنر کراچی صالح فاروقی شریک ہوئے ،وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے شدید گرمی میں ڈیوٹی کرتے ہیں،پولیس کوٹی شرٹ کا استعمال بھی کرائیں،ہمیں ٹریننگ سینٹرز کو بھی زبردست بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اللہ کے کرم سے سیکورٹی انتظامات اچھے رہے، کریڈٹ پولیس،رینجرز اور دیگر ایجنسیز کو جاتا ہے،میں نے 2 ڈویژن کے تمام حساس حصوں کا فضائی معائنہ کیا، جس پر میں اطمینان کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم امن قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔