ایران خطّے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتاہے،امریکہ

 

نیویارک :اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے کہا ایران خطّے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکی ہیلے نے مشرق وسطی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تہران خطّے میں ایسے حکمرانوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سُلا رہے ہیں۔

امریکی مندوب کے مطابق تہران نے خطّے میں اپنے پڑوسی ممالک کو رونڈ ڈالا ہے۔ لبنان، شام اور یمن سب کو ایرانی قیادت مذہبی نعروں کا استحصال بھی کر رہی ہے۔نکی ہیلے نے کہا ایران نے عراق کے اندر اپنے لیے خصوصی زون قائم کیا ہے تاکہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں، ملیشیاؤں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کرے۔ ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تاکہ تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے۔