سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ اس دوران بھارتی فوج نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔
یومِ عاشور کے موقع پر بھی قابض فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ہفتوں کے دوران 20 سے زائد شہریوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔