نئی دہلی :بھارتی حکومت نے غریب شہریوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سروس کا آغاز کر دیا ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت کی طرف سے اس پروگرام کا نام مودی کیئر رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ انشورنس سسٹم سے 50کروڑ غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔ صحت کے اس نئے نظام کے تحت بڑی بیماریوں کا علاج ہوگا جبکہ بنیادی طبی دیکھ بھال اس میں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں محکمہ صحت تباہ حال صورتحال کا شکار ہے۔