موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں،فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ معاشی بدحالی کا سب سے بڑا مجرم اسحاق ڈار کو قراردیتے ہوئے کہاکہ موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں۔

انہوں نےکہاکہ آج چند لوگ ارب پتی ہوگئے ہیں جن کے ایون فیلڈ میں فلیٹس ہیں اورکچھ لوگ کمر میں بھی درد ہو تو جہاز میں بیٹھ کر لندن چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار کو جہاز میں بٹھا کر باہر بھجوایا گیا اور وہ واپس نہیں آئے۔
وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ (ن) لیگ نے اربوں روپے قرض لے کر اپنے کھیلنے کے لئے کھلونے بنائے، پنجاب میں میٹرو بنائی، 11 ارب روپے صرف شہباز شریف نے خرچ کیے اور 8 ارب روپے حکومت پنجاب کو میٹر وبسیں چلانے کے لیے چاہییں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 300 ارب روپے قرض لےکر خرچ کیے اور اورنج ٹرین کو پٹڑی پر رکھنے کے لیے بھی سالانہ 20 ارب روپے چاہییں۔