اسلام آباد: نیپرا نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تفریق فراہمی نہ کرنے پر کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر جرمانہ مکمل تحقیقات کے بعد عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا نے اعلامئے میں بتایا ہے کہ کے الیکٹرک رمضان المبارک 2017 کے دوران صارفین کو بلا امتیازبجلی کی فراہمی میں ناکام رہا، اور مخصوص علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار قرار پائی۔ نیپرا ٹیم نےکراچی کا دورہ کیا اورکمپنی کی بجلی پیداواری، ترسیلی، تقسیمی سہولتوں کا جائزہ لیا، ماہرین کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کیا، اوربتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا۔