کراچی:سندھ سیکریٹریٹ حملہ کیس کے دو مرکزی ملزمان پرجرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 21،21سال قید کی سزا سنادی۔
ذرائع کے مطابق مجرمان ناصرکھجی، فہیم مرچی کو مجموعی طور پر21،21 سال قیدکی سزاسنادی گئی۔
سندھ سیکرٹریٹ پر1995 میں حملہ کیا گیاتھا۔رینجرزپراسیکیوٹر کے مطابق مجرمان کو رینجرزنے 2016 میں گرفتار کیا تھا، مجرمان نےبھارت کےشہرفریدآباد میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ مجرمان کوایم کیوایم لندن کے جاوید اور اجمل پہاڑی بھارت لے کرگئے تھے۔
مجرمان پرسندھ سیکرٹریٹ،پولیس ہیڈکوارٹرزپرحملہ کیس بھی اےٹی سی میں زیرسماعت ہے۔