لاہور:پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے تحت لاہور میں واقع پی آئی اے روڈ پر منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ مسمار کر دی گئی ۔
فرنیچرمارکیٹ میں 25 سے زائد پرانے فرنیچر کے شورومز تھے جبکہ 20 سے زائد کروڑوں روپے مالیت کےکمرشل پلاٹس واگزارکروا لیےگئے۔
ایل ڈی اے نے جوہر ٹاون کےعلاقے میں بھی تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا ہے،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی آپریشن میں ایل ڈی اے کے ہمراہ ہیں۔تجاوزات کےخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آپریشن کےدوران وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔واضح رہےپنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔
ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے ہیں۔