بلوچستان میں دفعہ144نافذ

پشاور: پنجاب اورسندھ کے بعد بلوچستان میںبھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر بلوچستان میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ افراد کے اجتماع ،جلسے جلوس اور ریلیوں پر بھی ایک ہفتہ پابندی ہوگی۔
اس دوران صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی تاہم قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔