والدکےقتل کی کڑیاں افغانستان سےملتی ہیں،مولانا حامدا لحق کادعویٰ

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے والد کے قتل کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانا حامدا لحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں ملوث قوتوں کا اندازہ ہو گیا ہے، کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں، انہوں اپنے والد کے قتل کیخلاف جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔
دارالعلوم حقانیہ میں مولانا سمیع الحق کی رسم قل ادا کی گئی جبکہ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما تعزیت کیلئے آئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔