اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز 6 نومبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہےاور یہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گی۔