اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدے سے متعلق ایوان کو آگاہ نہ کرنے کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، ابھی تک ایوان کو معاہدے کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔
قومی اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید تھی کہ آج وزراءمعاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے ،حکومت کوبتانا چاہئے کہ معاہدے کے کیا اثرات ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے ہم سے بھی رابطہ کیا گیا تھا ۔