مظفرگڑھ: صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں ایک سنگدل شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سیت پورمیں شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں جن کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں ان کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ہےجبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم کواپنی بیوی کےکردار پرشک تھا اور اسی شک کی بنا پر اس نے اہلیہ کو بچوں سمیت قتل کردیا۔