جعلی ڈگری والےپائلٹس،کیبن کریوز کے لائسنس کی معطلی کاحکم

کراچی:پی آئی اے کے جعلی ڈگری اور سرٹیفکیٹ رکھنے والے پائلٹس اور کیبن کریوز کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹس اورکیبن کریوز کے لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ساتھ ہی جن پائلٹس اورکیبن کریوز نے اب تک ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس سی اے اے میں جمع نہیں کرائے ان کے لائسنس بھی دستاویزات جمع کروانے تک کیلئے معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔علاوہ ازیں غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کے تمام ٹھیکیداروں کے ڈیفیکٹ لائیبلٹی پیریڈ(ناقص کاموں کی درستگی کا دورانیہ) میں چھ ماہ جبکہ بورڈنگ برجز کی ٹھیکیدار کمپنی کے پیریڈ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔